بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی  

15 Nov, 2022 | 10:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اب ایکٹنگ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا زیادہ  کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔حال ہی میں عامر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے والے تھے جو وہ پروڈیوس کررہے ہیں تاہم اب وہ صرف فلم پروڈیوس کریں گے۔مجھے لگتا ہے کہ ایک وقفہ لینا چاہیے، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے چیمپئنز کہلانے کے بعد ایک فلم کرنی تھی، یہ ایک شاندار اسکرپٹ ہے، عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنے 35 سالہ طویل کیریئر میں اداکاری سے وقفہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں