ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

Weather Update in Punjab
کیپشن: Weather Update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرتے بتایا کہ  ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم سرد اور خشک رہے گا،    گلگت بلتستان  اورکشمیر میں  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق بدھ کے روز موسم کے بارے پیش گوئی کرتے محکمہ موسمیات نے کہا اسلام آباد میں  موسم سرد اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہے گا،چترال اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور  خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ، میاں چنوں،بہاولپور اورملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، بلوچستان کے  بیشتر اضلاع  میں موسم   خشک رہے گا ، شما لی ا ضلاع میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  رہے گا ، صبح کے دوران سکھر اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے،  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں    موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer