بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سچ سننا مشکل ہے، سچے کو اکثر سولی پر ہی ٹانگ دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ سے صحافی نرالی کنابار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ آخری بار آپ سے 2019 میں انٹرویو لیا تھا، دوبارہ کب دیں گے؟۔ اداکار دلجیت نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سچ کہوں تو مجھے انٹرویوز پسند نہیں، جتنا ہوسکے میں بچتا ہوں‘۔
Interviews Pasand Ni Mainu Sochi ????????????
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-11-15/news-1668523733-2161.gif
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے کا میرا دل نہیں کرتا اور سچ سننا بہت مشکل ہے۔دلجیت نے مزید کہا کہ سچے کو اکثر سولی پر ہی ٹانگ دیا جاتا ہے، میں اپنے لیے وہ راستہ کھولنا نہیں چاہتا۔