(علی رامے)مہنگائی کےستائے عوام کیلئے ایک اوربُری خبر،واٹرسپلائی سکیموں پر شہریوں سے ٹیرف وصول ہوگا۔ عالمی بینک نے حکومت کو ٹیرف وصولی کا ٹاسک دیدیا، پنجاب حکومت نےٹیرف وصولی کی یقین دہانی کرا دی۔
عالمی بینک نے حکومت کو واٹر سپلائی کی سکیموں پر شہریوں سے ٹیرف کی وصولی کا ٹاسک دے دیا ، پنجاب حکومت نے پانی سپلائی لائنز پر ٹیرف وصولی کی یقین دہانی کرادی۔پنجاب سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے لیے بنائی گئی کمپنی ٹریف وصول کرے گی ۔پنجاب میونسپل کارپوریشن کمپنی پنجاب سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت بنائی گئی تھی ۔
میونسپل کارپوریشن کمپنی واسا کے علاوہ واٹر سپلائی کی اسکیموں پر الگ سے ٹیرف وصول کرے گی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت جلد ٹیرف کی وصولی کے لیے کنسلٹینسی فرم سے مدد لے گی۔ عالمی بینک واٹر سپلائی کی اسکیموں پر پنجاب حکومت کو 60 ارب روپے سے زائد قرض دے رہا ہے ۔