ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی 12 گھنٹے کردی گئی

 آئی جی پنجاب ،،ایس ایس پی آپریشنز، افسران و اہلکاروں ، قلعہ گجر سنگھ ،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)افسر شاہی کا نیا حکم نامہ،ایس ایس پی آپریشنزنے آئی جی پنجاب کے احکامات کے برعکس نیا حکم نامہ جاری کردیا،صہیب اشرف نے تھانوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ گھنٹے کردی۔

  آئی جی پنجاب کے احکامات کے برعکس ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف نے تھانوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی بارہ گھنٹے کر دی، ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ایس ایچ اوز اور محرر 24 گھنٹے تھانہ میں حاضر رہیں گے۔

اس سے قبل آئی جی نے تھانیدار اور اہلکاروں کی 8 گھنٹے ڈیوٹی کا حکم دیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز کے نئے حکم بارے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج کر دی گئی اور ریلیف دینے کی بجائے ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف نے ڈیوٹی ٹائم بڑھا دیا ہے۔