وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا

15 Nov, 2022 | 05:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے آج شام ای سی سی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا جس میں ایک 7 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔

 تفصیلات کے مطابق مذکورہ اجلاس میں فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپے گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے لیے اسٹیل ملز کو گیس سپلائی کے لیے فنڈز کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔  ای سی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹلائیزرز کو سبسڈایزڈ ایل این جی کی فراہمی پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

 اس کے علاوہ اجلاس میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ڈی ریگولیشن سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس اجلاس میں خیبر پختونخواء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سستا آٹے کی فراہمی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری پر تجاویز بھی زیربحث آئیں گی۔

مزیدخبریں