افسوسناک خبر ، اداکارہ صباقمر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

15 Nov, 2022 | 03:31 PM

سٹی 42:  پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے صبا قمر کے مداحوں کو  افسردہ کردیا، اداکارہ کے گھر سوگ کا سماں چھایا ہوا ہے،صبا قمر کے بھائی کی اچانک موت نے اہلخانہ سمیت تمام عزیز و اقارب کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کی معروف اداکارہ صبا قمر سمیت پوری فیملی صدمے سے دوچار ہے، اداکارہ کے بھائی کا انتقال ہوگیا جس کے باعث ان کے مداح بھی افسردہ ہیں اور اداکارہ سے اظہار تعزیت کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کی مشہور اداکارہ صبا قمر کے بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔اس خبر کی تصدیق صبا قمر کی منیجر مشال چیمہ نے مداحوں سے کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ صبا کے بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ چل بسےاور  کوئی نہیں جانتا کہ اچانک موت کی وجہ کیا ہے۔

مزیدخبریں