کیاحلیم عادل شیخ اوردعا بھٹو میں صلح ہوگئی؟اہم خبرآگئی

15 Nov, 2022 | 03:12 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حلیم  عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔

دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کی تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔دعا بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر  کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں،

درخواست  واپس  لینے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

مزیدخبریں