چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے واپس برطانیہ روانہ

15 Nov, 2022 | 12:47 PM

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں کو لاہور کے زمان پارک سے لندن واپسی کیلئے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ روانہ کیا گیا۔ دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کیلئے لندن سے پاکستان آئے تھے۔

قاسم اور سلمان گزشتہ ہفتے جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے۔ عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران مبینہ طور پر گولی چلنے سے عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں