ماں بننے کے بعدعالیہ بھٹ کی پہلی تصویر وائرل

15 Nov, 2022 | 12:36 PM

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے 9 دن بعد پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پیلے رنگ کے دل کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میں‘۔اداکارہ نے تصویر میں ایک کپ پر لکھے لفظ کو واضح کرنے کے لیے تصویر میں خود سمیت دیگر تمام چیزوں کو دھندلا کردیا۔

عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے انہیں ماں بننے پر ایک مرتبہ پھر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اس سال اپریل میں شادی کی تھی جس کے بعد 6 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزیدخبریں