سعودی عرب میں بارش کیلئے نمازِ استسقاء ادا کرنے کی اپیل

15 Nov, 2022 | 10:42 AM

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا کرنےکی اپیل کر دی۔

خشک سالی کے موسم میں نمازِ استسقاء میں بارش کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگی جاتی ہے۔ سعودی شاہی عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہر سعودی شہری سے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور توبہ، معافی اور رحم کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق نمازِ استسقاء جمعرات کی صبح مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ اور دیگر مساجد میں ادا کی جائے گی۔نمازِ استسقاء 2 رکعت پر مشتمل ہے اور پہلی رکعت میں 7 تکبیرات اور دوسری میں 6 تکبیرات ادا کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں