قومی پرچم کی بے حرمتی پر سخت سزا کی تجویز، نیا بل پیش

15 Nov, 2022 | 09:35 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ترمیمی بل کریمنل لاء 2020 پیش کر دیا۔

قائداعظم کی تصویر ہٹانے اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر  سخت سزا کی تجویز دی گئی، تعزیرات پاکستان میں دفعہ 123 سی بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی، دفعہ 123 بی کے تحت قومی پرچم کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی، مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،جرم کی نوعیت کے تحت قید اور جرمانہ دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔

وزارت داخلہ کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے حمایت کر دی ،ترمیم شدہ بل پیر صابر شاہ نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

 

مزیدخبریں