ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر؛ آج سےگیس تین ماہ کیلئےبند کرنے کا فیصلہ

بری خبر؛ آج سےگیس تین ماہ کیلئےبند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: gas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوئی سدرن نے آج سے 28 فروری تک صنعتی شعبے کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کے اس فیصلے سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں دن اور رات میں صنعتوں کو گیس فراہمی کی تجویز دی تھی لیکن سوئی سدرن کا مؤقف ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کا انتظام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، جس کی وجہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کر رہے ہیں۔