عمران خان کی رہائشگاہ پر بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب شروع

15 Nov, 2022 | 08:33 AM

ویب ڈیسک:زمان پارک  لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ان کے گھر کی 7 کھڑکیاں ہیں جن پر 35 بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشوں کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے جو عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

مزیدخبریں