ویب ڈیسک:پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف قتل کیس کے بعد امریکا نےکینیا میں شوٹنگ سائٹ ایموڈمپ سے 4 لاکھ ڈالر کا تربیتی معاہدہ ختم کردیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ایموڈمپ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور منشیات کے معاہدے تھے۔معاہدے کے تحت کینیا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔ امریکا کے علاوہ متعدد دیگر کمپنیوں نے بھی ایموڈمپ کے ساتھ معاہدے ختم کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے۔ ارشد شریف نے ایموڈمپ میں ایک دن اور دو راتیں گزاری تھیں، شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔