معروف اداکارہ کومل میر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

15 Nov, 2021 | 10:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر کی اداکاری کے میدان اپنی پہچان بنانے کے جد وجہد جاری ہے، اداکارہ کی ایک ویڈیوز منظر عام پر آئی جس کو سوشل میڈیا کے خوب پسند کیا، چار گھنٹے قبل شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو 33 ہزار سے زائد لوگ پسند اور دیکھ چکے ہیں۔ 

 ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ کومل میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گاڑی میں موجود ہیں اور کہیں جارہیں۔کومل میر نے تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’اپنی ذمہ داری پر سوائپ کریں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ کومل میر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ میں (عائزہ) نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

مزیدخبریں