(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ادکار نے اپنی قریبی دوست اور شادی کرلی، شادی کی تصاویر دنوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں، تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہے۔
بالی ووڈ فلم نگری کے دو سٹارز نے شادی کرلی،شادی کے موقع پر عزیز واقارب اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا، نئے جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں ہیں، راج کمار راؤ اور ان کی گرل فرینڈ و اداکارہ پترا ریکھا پاؤل میں دوستی ہوئی،پھر محبت اور آج دنوں ازدواجی زندگی سے منسلک ہوچکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق بالی ووڈ جوڑے کی شادی چندی گڑھ کے مہنگے ترین ولا میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شادی کی تصاویر اپنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
راج کمار راؤ کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں اور دیگر فلمی شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اداکارراج کمار راؤ اہلیہ کے ساتھ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ"آخرکار 11 سال کی محبت، رومانس، دوستی اور مزے کے بعد، میں نے آج اپنی ہر چیز سے شادی کرلی' میرے ساتھی، میرے بہترین دوست، میری فیملی۔ اہلیہ کو مخاطب کرتے اداکار نے لکھا کہ"میرے لئے آج اس سےبڑھ کر کوئی خوشی نہیں کہ تم مجھے شوہر کہوں"۔