محمدحفیظ کی ڈبل ٹپوں والی بال پر وارنر نے چھکا کیوں لگایا؟ ویڈیو میں وجہ بتادی

15 Nov, 2021 | 09:23 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے وارنر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ڈبل ٹپوں والی گیند پر کیوں چھکا لگایا؟ آسٹریلوی کھلاڑی نے ویڈیو میں وجہ بتایا دیا۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ  رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی بال پر چھکا لگایا تھا۔وارنر نے خاموشی توڑتے ہوئے اس کی وجہ بھی بتادی جبکہ ان کے اس اقدام پر  سوشل میڈیا صارفین سمیت بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں