ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل کردیا

In Punjab police suspended 2 officers
کیپشن: IG suspended 2 officers
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سی پی او میں معمول کی کھلی کچہری کا دورہ،شہریوں کی درخواست پر بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی ایس پی او اور ایس ایچ او معطل جبکہ متعددایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنزکو ریکارڈ سمیت آئی جی آفس پیش ہونے کاحکم دے دیا۔
 آئی جی پنجاب  راؤ سردار علی خان نے کھلی کچہری میں 20سے زائد شہریوں کی شکایات خود سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر ڈی ایس پی، صدر کھاریاں اور ایس ایچ او صدر کھاریاں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ساہیوال کے شہری محمد اقبال کی درخواست ڈی پی او کو ذاتی نگرانی میں تفتیش کرنے کی ہدایت کی، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی سی پی او طلبی کے احکامات صادر کئے ۔کارروائی میں تاخیر پر پولیس سٹیشن کینٹ اوکاڑہ اور منصور آباد فیصل آباد کے ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن افسر سنٹرل پولیس آفس کو طلب کرلیا۔

شہری عبدالشکور کی درخواست پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ عطا شہید سرگودھا کو سائل کے ہمراہ سی پی او پیش ہونے کا حکم دیاہے۔باقی شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران کو ذاتی نگرانی میں فی الفور کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ زیادتی کے شکار اور پریشانی میں مبتلا شہریوں کی مدد اور انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

سپروائزری افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی خدمت و تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔عوامی شکایات اور مسائل کابروقت ازالہ کرکے ہی پولیس شہریوں کا اعتماد و تعاون حاصل کرسکتی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer