سعودی عرب کا  پاکستانیوں کے لئے حسین ترین تحفہ

15 Nov, 2021 | 07:35 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے پاکستان  کے عوام کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی طرز پر تعمیر کی گئی دو مساجد حکومت پاکستان کے حوالے کر دی ہیں۔
اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد سعودی حکومت نے جہاں پاکستان میں تعمیر اور بحالی کے دیگر منصوبے شروع کیے وہیں مقامی آبادی کی خواہش  پر دو وسیع و عریض جامعہ ملک عبد العزیز مانسہرہ میں اور جامعہ ملک فہد بن عبدالعزیز مظفر آباد میں تعمیر کی گئیں۔
 سوموار کو اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں مساجد کی تکمیل اور انتظامی حوالگی کی تقریب ہوئی جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ نئی مساجد سعودی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان اور پاکستانی بھائیوں کے لیے تحفہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد شاہ عبد العزیز میں 10 ہزار سے زائد اور مسجد شاہ فہد میں چھ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ اسی طرح دونوں مسجدوں کے کشادہ صحن ہیں اور عمدہ ڈیزائننگ سے آراستہ ہیں جو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے مستعار ہیں۔ مقامی افراد نے مخیر تنظیموں کو مساجد کی تعمیر کی درخواست کی تھی۔ شمیر کے صدر مقام مظفر آباد اور جامع شاہ عبدالعزیز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تعمیر کی گئی۔

مزیدخبریں