سونا، ڈالر سستا ہوگئے

15 Nov, 2021 | 06:59 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، 22  سو روپے کمی سے 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ  26 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔

شہر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اونچ نیچ کا سلسلہ جاری، شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی۔  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کمی ہو ئی۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ  26 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 958 روپے فی،21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ  10 ہزار 687 روپے فی تولہ ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی، ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کمی ہو گئی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 73پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 29 پیسےکا ہو گیا۔
 

مزیدخبریں