نواز شریف کی کون کون سی جائیداد نیلام ہوگی؟

15 Nov, 2021 | 06:58 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لاہور میں کون کون سی جائیداد نیلام ہو گی ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نواز شریف کی لاہور کے موضع مانک میں 940 کنال 2 مرلہ سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔ وضع بدوکی ثانی میں 299 کنال سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔

نواز شریف کی موضع مال لاہور میں 103 اور موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی نیلام کی جائے گی۔  نوازشریف کی جائیداد ایک بنگلہ 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی، نواز شریف کی چھ جائیدادوں کو نیلام کرکے 8 ملین پاونڈ کا جرمانہ ریکور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں