مصنوعی بارش پر خرچہ صرف 10 کروڑ، ڈیڑھ کروڑ لاہوریوں کو اسموگ سے بچانے کا سودا مہنگا نہیں

15 Nov, 2021 | 06:45 PM

 ویب ڈیسک:مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل، لاہوریوں کو سموگ سے بچانے پر 10 کروڑ خرچہ آئے گا۔

تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔ ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے خانس پور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتی ہے۔
لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی  کو اگر 10کروڑ روپے کی لاگت سے اسموگ جیسی آفت سے  بچایا جاسکتا ہے تو یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔  مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے خشک آب وہوا ممالک میں عام ہے۔ 

مزیدخبریں