(محمد ساجد)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل گزشتہ روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ہدف کینگروز کو دیا تھا جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نےگانے پر خوب ٹھمکے لگائے جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل گزشتہ روز دبئی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا،آسٹریلیا کےآسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا ہدف کینگروز کو دیا تھا جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نےگانے پر خوب ٹھمکے لگائے جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ڈریسنگ روم میں موجود آسڑیلوی کھلاڑیوں کی جشن مناتے ویڈیوز شیئر کیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینگروز گانے پر ٹھمکے لگارہے ہیں اور ہاتھوں میں مشروب کی بوتلیں پکڑے خوشیاں منارہے ہیں۔آئی سی سی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ"موسیقی کو کبھی بند نہ کریں"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔
ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔