جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری

15 Nov, 2021 | 06:24 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)پنجاب میں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کا معاملہ، کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے کمیشن بنایا تھا جس کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو چئیرمین مقرر کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو چیئرمین لگانے کی باقاعدہ منظوری اگست ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی تھی جس کے بعد ان کی تنخواہ اور مراعات کیلئے الگ سمری بھجوائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اعتراضات کے باوجود جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی تنخواہ 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ قائمہ کمیٹی نے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس سننے والے بینچ کے رکن تھے۔

مزیدخبریں