وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

15 Nov, 2021 | 05:12 PM

Malik Sultan Awan

اویس کیانی:حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کر دیں  کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ یکم دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے منظور نہیں کیا۔  اوگرا نے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزیدخبریں