عدالت نےتحریک لبیک کے مزید کارکنان کی رہائی کا حکم دیدیا

15 Nov, 2021 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین جمالی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 40 گرفتار کارکنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

تحریک لبیک کے وکلاء نے چالیس کارکنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت نے چالیس ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

تحریک لیبک کے وکیل ملک سلیم کھوکھر اور اسری چوہدری نے دلائل دیئے 19 ملزمان تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے مقدمات میں ملوث تھے جبکہ دیگر ملزمان تھانہ اسلام پورہ اور شاہدرہ کے مقدمے میں ملوث تھے۔

ملزم نعمان طارق، عثمان شاہد، محمد ریاض،محمد اقبال،عابد حسین٫ اکرام الحق،عابد حسین شہزاد خان٫ سید نظام احمد، محمد حسن، محمد صادق سمیت دیگر کارکنان کی ضمانت منظور ہوئی۔

مزیدخبریں