ویب ڈیسک: طالبعلم کے ساتھ عزیرالرحمان کی مبینہ بدفعلی کے کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت پرمقدمے کے مدعی کوعدالت کے روبرو پیش ہو کربیان قلم بند کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہورکی کینٹ کچہری میں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کےالزام میں گرفتارعزیرالرحمان کیس پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نےکیس پر سماعت کی۔ ملزم عزیز الرحمان کو جیل سےلا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرمقدمے کے مدعی کو عدالت کے روبرو پیش ہو کربیان قلم بند کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
22اکتوبر کوسیشن عدالت نےعزیز الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری وکلاء کی بحث کے بعد مسترد کی۔ملزم کے خلاف تھانہ شمالی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
بدفعلی کیس، مدعی کو عدالت پیش ہونے کا حکم
15 Nov, 2021 | 04:14 PM