کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

15 Nov, 2021 | 03:53 PM

Imran Fayyaz

(شہباز علی)پی سی بی سینٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئن میچ کے دوران کھلاڑی وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔

جلو سٹیڈیم میں مغل پورہ وائٹس اور باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان میچ کے دوران کھلاڑی کا انتقال ہوا،مغل پورہ وائٹس کلب کے کھلاڑی وقاص خالد بیٹنگ کے بعد آؤٹ ہوکر باہر آئے تو اچانک بیٹھے بیٹھے گر گئے، موقع پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دی تاہم وقاص خالد جانبر نہ ہوسکے، واقعہ کے بعد امپائرز نے فوری طور پر میچ روک دیا، وقاص خالد کی وفات پر لاہور کے کرکٹ حلقوں میں افسردگی چھا گئی ہے۔

مزیدخبریں