ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ قدرتی آفت قرار، خطرے کی گھنٹی بج گئی

heavy smog and pollution
کیپشن: Lahore Smog
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحۃ بتول: لاہور میں سموگ کے وار جاری، آلودگی نے شہر لاہور کو آلودہ ترین شہر بنا دیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، شہر میں ایئر کوالٹی اندیکس 419 ریکارڈ کیا گیا۔ 
شہر میں گرد کے سائے برقرار ، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہور کی فضا آلودہ ترین ہوگئی۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں نے فضا میں سلفر، نائٹروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا دی ہے، جس سے شہریوں کیلئے کھلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔
طبی ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ای این ٹی سپیشلسٹ پروفیسر راشد ضیاء کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ وقت کیساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہری احتیاتی تدبیر پر عمل کریں۔ سموگ کے دوران شہری بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی لیکن ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔
سموگ سکول کے بچوں پر بھی اثرانداز ہورہی ہے، بچے آنکھوں، سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں میں صبح کے وقت اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباءکا کہنا ہے صبح کے وقت گلے میں خراش اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور سموگ سے آنکھوں میں بھی ہر وقت خراش رہتی ہے۔
سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کیخلاف موثر کارروائی کرکے شہریوں کو آنکھوں اور گلے سمیت دیگر بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔