ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسہ چلا یا دباؤ، خاتون کا رکشے میں جنسی ہراساں کرنیوالے ملزموں کو پہچاننے سے انکار

Women Harassment in Rikshaw
کیپشن: Women Harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رکشے میں خاتون سے بدتمیزی کیس، متاثرہ خاتون نے ملزموں کے حق میں بیان دے دیا۔

14 اگست کی شب چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج  کیا گیا اور بعد ازاں دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشعت پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع  کیا اور پھر لڑکے نے موقع پاتے ہوئے اچانک رکشے میں آکر نازیبا حرکت کی۔  10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں  کستے رہے۔
ضلع کچہری میں چنگ چی رکشہ میں سوار خاتون سے بدتمیزی کیس کی پر کئی ہفتوں سے سماعت  جاری تھی اور اس حوالے سے اب ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ دوران سماعت متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد میرے ملزم نہیں اور میں مزید ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرناچاہتی۔

مہوش کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوجائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔  خاتون کے اس بیان پر عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔