ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے اپوزیشن قائدین سے ایک بار پھر رابطے کئے ہیں.
سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔
حکومتی بدنیتی اور کالے قوانین کے خلاف اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت سے بروئے کار آئے گا۔ ان کا کنا تھا کہ آئین، عوام اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا.
شہباز شریف نے سردار اختر جان مینگل ، محسن داوڑ، عبدالمالک بلوچ آفتاب شیر پاؤ ، امیر حیدر ہوتی ، شفیق ترین کو بھی ٹیلے فون کئے ۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی فون کیا۔ اور اپوزیشن کی متحدہ کوششوں کو سراہا.