حکومت نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کرنےکیلئے متحرک

15 Nov, 2021 | 02:14 PM

Ibrar Ahmad

عمراسلم: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کا معاملہ حکومت نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کرنے کے لئے متحرک ہوگئی۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نوازشریف کی جاتی عمرہ رئشگاہ پر نوٹس آویزاں کر دیئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 80 لاکھ پونڈ جرمانہ عائد کئیے جانے کے حوالے سے حکومت سابق وزیراعظم کی کی پراپرٹی فروخت کرنے کے لیے متحرک ہوگئی۔بورڈ آف ریونیو نے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپںاں کر دیئے ہیں جس میں کہاگیاہےکہ جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی کو 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلامی کی جائے گی۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پراپرٹی فروخت کرنے کے حوالےسے مسلم لیگ ن نے اسے ایک اور سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ سوا تین سال سے زائد کی حکومت میں حکمرانوں نے آج تک ایک دھیلے کر کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
 

مزیدخبریں