بھارت کو ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع

15 Nov, 2021 | 01:34 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : روس نے بھارت کو ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی۔ امریکا کے 2017 کے قانون کے تحت بھارت پر روس سے میزائل نظام خریدنے پر پابندی کے خطرات ہیں۔

غیرملکی ادارے کی رپورٹ  کے مطابق روس کی ملٹری کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگایوف نے بتایا کہ روس نے بھارت کے لیے میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس-400 نظام کا پہلا یونٹ بھارت میں رواں برس کے آخر میں پہنچے گا۔ بھارت اور روس کے درمیان 5.5 ارب ڈالر مالیٹ کے ایئرمیزائل نظام کا معاہدہ 2018 میں طے پایا تھا۔ جس پر بھارت کا مؤقف ہے کہ اس کو چین سے خطرات ہیں اور دفاع کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے کاسٹا کے تحت روس سے ایس-400 میزائل نظام حاصل کرنے والے نیٹو اتحادی ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا نے ترکی کے دفاعی نظام اور دفاعی صنعتوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 

بھارت کو امریکا کی جانب سے کاؤنٹرنگ امریکاز ایڈورسیریز تھرو سینگشنز ایکٹ (کاسٹا) کے تحت پابندیوں کا سامنا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کا امریکا اور روس دونوں کے اسٹریٹجک شراکت داری ہے جبکہ واشنگٹن نے نئی دہلی کو باور کرایا تھا کہ کاسٹا سے استثنیٰ ملنا ممکن نہیں ہے۔


 

مزیدخبریں