مغلپورہ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، ویڈیو سامنے آگئی

15 Nov, 2021 | 01:27 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: مغلپورہ میں سسر اور سالوں کو قتل کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآ گئی۔

مغل پورہ کے علاقے رام گڑھ میں قبضہ مافیا سےتعلق رکھنے والے ملزم شاہزیب عرف بائو گجر نے سسرالی گھر پر حملہ کیا، صبح آٹھ بج کر پانچ منٹ پر ملزم ٹریک سوٹ میں سسرالی گھر کی طرف آتا ہے اور فائرنگ کر کے سسرحامد علی شاہ، دو سالوں فرخ شاہ،شاہ رخ کو موت کے گھات اتار کے فرار ہو جاتا ہے.

محلے داروں کے مطابق ملزم نے تین سال پہلے گن پوائنٹ پر مقتول حامد کی بیٹی اقصیٰ سے شادی کی تھی، مقتولین تینوں باپ بیٹے تین دن پہلے جنوبی افریقہ سے وطن واپس آئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا پوراخاندان جرائم پیشہ ہے جن کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم اور اس کے اہل خانہ گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے.

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہداکٹھے کر کےمقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔  

مزیدخبریں