ارسلان شیخ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا آج کل سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ ثانیہ مرزا کچھ دونوں سے اپنے انسٹاگرام پر مزاحیہ اور دلچسپ قسم کی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا آج جنم دن ہے، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک سانو‘‘۔ شعیب ملک کی طرف سے شیئر کی جانے والی اس تصویر کو جہاں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ کے دن والدہ کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے کیونکہ ان کا اور والدہ کا جنم دن ایک ہی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا ہے کہ جنم دن مبارک ہو ماں، آپ کے ساتھ اپنی سالگرہ کی خوشیاں ماننا اچھا لگتا ہے۔ آپ کی بیٹی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی ہے۔
ثانیہ مرزا نے والدہ کے ہمراہ اپنے بچبن کی تصویر کیساتھ دو مزید تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جنہیں ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے۔