ویب ڈیسک : سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں مین بولیوارڈ پر پرہجوم سڑک پارکرنے کی کوشش میں تین لڑکیوں کو 100 میل فی گھنٹہ آنے والی فورڈ کار نے ٹکر ماردی۔
سعودی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والی تینوں لڑکیوں کو علاج کے لیے خمیس مشیط جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس حادثے کی دل دہلا دینے والی وڈیو گردش کر رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پار کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی گاڑی کے آگے کے حصے سے ٹکرا کر ہوا میں اچھل گئی۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی تمام لڑکیوں کی حالت مستحکم ہے۔ ان کو فریکچر اور زخم میں خون جم جانے والی چوٹوں کا سامنا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیدل چلنے والوں کے سڑک عبور کرنے کے لسے اوور ہیڈ برج بنایا جائے۔