ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ کے حوالے سے اہم خبر

Smart card and number plates
کیپشن: Smart Card
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی فائلز، سمارٹ کارڈز اورنمبرپلیٹس کی ڈلیوری کا نظام رک گیا۔  ڈلیوری بہترنہ ہونے کی وجہ سےکورئیرکمپنی کےساتھ معاہدے کی تجدید کی بجائے پوسٹ آفس کے ساتھ ڈلیوری کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کورئیر کمپنی کا ڈلیوری ریٹ صرف 60 فیصد ہونے کی وجہ سے معاہدے پوسٹ آفس کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ کورئیر کمپنی کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ڈلیوری میں خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہی تھی۔ پوسٹ آفس کو 2 ہزار کارڈز اورپلیٹس دے کرچیک کیا گیا، ڈلیوری ریٹ 90 فیصد تک رہا جبکہ پوسٹ آفس کے ڈلیوری چارجزبھی کم ہونگے۔

ایکسائز حکام کے مطابق پہلے کورئیرکمپنی کارڈز اور پلیٹس اضلاع کو بھجواتی تھی اورپھر اضلاع سے پلیٹس اور کارڈز مالکان کے ایڈریسز پر بھجوایا جاتا تھا۔ اب نظام تبدیل کرکے ڈی جی آفس سے ہی مالکان کو کارڈز اورپلیٹس بھجوائی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کا مزید کہنا تھا کہ نئے سسٹم سے کارڈز اور پلیٹس کی فراہمی میں شفافیت آئے گی۔ بروقت ڈلیوری کےلئے مالکان بھی ایڈریسز مکمل لکھوائیٰں۔