سٹی42: برائلر مرغی کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، اضافے سے برائلر مرغی کا گوشت 338 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈے 183 روپے فی درجن پر پہنچ گئے۔
برائلر مرغی کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ ریٹ میں چار روپے اضافہ سے برائلر مرغی کا گوشت 338 روپے فی کلو ہوگیا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 226 اور پرچون ریٹ 234 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے درجن اضافے سے 183 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 370 روپے ہو گیا ہے۔
برائلرمرغی کی اونچی اڑان , گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا
15 Nov, 2021 | 08:50 AM