سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے

15 Nov, 2020 | 05:57 PM

( زین مدنی ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔سوگواروں میں اہلیہ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اقبال کاشمیری گزشتہ کئی روز سے شدید علیل،گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ماڈل ٹا ئون کے سائرہ میموریل ہسپتال میں داخل کروایا گیاتھا،چند روز پہلے ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو اقبال کاشمیری کی بگڑتی حالت کا بتا دیا تھا۔اقبال کاشمیری دوپہر کو ہسپتال میں دم توڑ گئے،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے واپس آنے پر جنازے کااعلان کیاجائے گا۔ 
لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایتکار اقبال کاشمیری جنہیں پانچ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹا ئون میں داخل کروایا گیا تھا مگراچا نک ان کی حالت تشویشناک ہوگئی اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اقبال کاشمیری کے لئے دعاکریں۔وہ 5 روز ہسپتا ل میں زیر علاج رہے مگر کسی بھی حکومتی نمائندے یا وزیر نے ان کی عیادت تک نہیں کی ۔

یا د رہے کہ ان کی فلموں نے با کس آفس پر بڑی کا میا بیاں سمیٹیں مگر آخر کا ر بیما ری کے ہا تھوں وہ جا ن کی بازی ہا ر گئے ۔اقبال کاشمیری نے پچاسی سے ز ا ئد فلمیں بنائیں جن میں بھابھی دیاں چوڑیاں، بارڈر، گھر کب آﺅ گے اور ضدی ان کی مقبول فلمیں تھیں۔جن کو آ ج بھی شا ئقین پسند کر تے ہیں۔ان فلموں نے نہ صرف پا کستان بلکہ ہمسا یہ ملک بھا رت میں بھی مقبو لیت حا صل کی تھی۔ 

مزیدخبریں