شہر کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ باب لاہور مکمل

15 Nov, 2020 | 03:30 PM

Sughra Afzal

ٹھوکر نیاز بیگ (درنایاب) ٹھوکر پر شہر کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ باب لاہور مکمل، ایل ڈی اے نے باب لاہور کے افتتاح کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے 18 نومبر کا وقت مانگ لیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کی جانب سے باب لاہور کی افتتاحی تختی تیار کرلی گئی، ڈیزائن کے مطابق تختی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نام تحریر کیا گیا۔ ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق گیٹ وے ٹو لاہور کا افتتاح شام کو کیا جائے گا، آئندہ دو روز بعد اس کو روشن کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایل ڈی اے نے ٹھوکر پر باب لاہور کی تعمیر کا کم شروع کیا تھا جو تاخیر سے مکمل کیا گیا,  وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے خواہاں ہیں۔

 دوسری جانب  ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر میٹروپولیٹن سٹی میں ہفتہ ’’ سوہنا لاہور ‘‘کے عنوان سے منانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ طور پر آغاز پیر 16 نومبر کو کیا جائے گا۔

ہفتہ ’’ سوہنا لاہور‘‘میں شہر کی سٹریٹ لائٹس، چوکوں کی برقی قمقموں سے سجاوٹ، پیچ ورک، لین مارکنگ، کپ سٹون مارکنگ، صفائی ستھرائی، لٹکتی تاروں کا خاتمہ، گداگری کا خاتمہ، سائن بورڈ کی درستگی، انڈر پاسز کی سجاوٹ، سموگ فری، تجاوزات کا خاتمہ، والڈ سٹی کی خوبصورتی اور دیگر امور پر ایل ڈی اے، ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی ایل، پی ایچ اے، ماحولیات، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر محکمے ایک ساتھ کام کریں گے۔ 

 

مزیدخبریں