طلبا پرتشدد کرنا سرکاری سکول کے پرنسپل کومہنگا پڑگیا

15 Nov, 2020 | 12:38 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے اساتذہ کےانداز نہ بدل سکے،گورنمنٹ ہائی سکول موہلنوال کے پرنسپل رفیق انجم کاننھے طلباء پر تشدد،سکول 10 منٹ لیٹ آنے پر طلبا پر ڈنڈے برسانا شروع کردیئے۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے پرنسپل رفیق انجم کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں مار نہیں پیار کےدعوے کی نفی،گورنمنٹ ہائی سکول موہلنوال کے پرنسپل رفیق انجم نےبچوں کے لیٹ آنے پرگیٹ پر ڈنڈوں سےانکا استقبال کیا،اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ پرنسپل کے رویے کے باعث طلبہ پڑھائی سےجی چرانے لگے ہیں،جس کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں،اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرنسپل کسی کو چھٹی دیتا ہے اورنہ کسی کی سنتا ہے۔سکول میں خواتین سٹاف بھی موجود ہےجو سخت ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول موہلنوال میں پرنسپل کی جانب سے بچوں کے لیٹ آنے پر تشدد کا معاملہ پرسی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے پرنسپل رفیق انجم کو معطل کردیا۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا نوٹس لے لیا۔پرویز اختر نے نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل رفیق انجم کو معطل کردیا۔ سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرنسپل رفیق انجم کو سکول میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ پرنسپل رفیق انجم کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔انکا کہنا ہے کہ رفیق انجم کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ پرویز اختر نے بتایا کہ کسی بھی ٹیچر کی جانب سے بچوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں