سٹی42:پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کراچی کنگز کی جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے پی ایس فائنل میں پہنچنے کے بعد جہاں ہر ایک کھلاڑی اور کوچز نے سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کیا تو وہیں شنیرا اکرم نے یہ جیت ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ان کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر نیشنل سٹیڈیم کی ایک تصویر شیئر کی جس پر انگریزی زبان میں لکھا تھا کہ ’ڈین جونز ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے‘سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ڈین جونز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آج کی جیت ان کے نام کرتے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔نیشنل سٹیدیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کےلئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر سکور برابر کیا تو میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سلسلے میں سٹار انڈیا کےلئے کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔