ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے وار تیز، مزید 17 اموات، 2165 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار تیز، مزید 17 اموات، 2165 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کوروناکے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ایک دن میں دوہزارایک سوپنسٹھ نئے کیس رپورٹ۔سترہ افرادجان سے گئے۔ملک میں ایکٹوکیسز کی تعدادپچیس ہزار کے قریب ہوگئی۔

سینئرصحافی ارشد وحیدچودھری کوروناسے انتقال کرگئے۔ کئی روزسے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ارشد وحیدچودھری نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سینئرنائب صدر بھی تھے۔ ڈاکٹرفاروق ستارکوبھی کوروناہوگیا۔ خودکوگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی محمودجان کوروناسے متاثر۔بیٹے اوربیوی کاٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، کورونا پر قابو پانے کیلئے پہلے کی طرح شہریوں کا بھرپور تعاون ضروری ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

  کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ڈریپ نے حفاظتی اقدامات اٹھا لیے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے این سی او سی کی سفارشات کے تحت حفاظتی اقدامات بارے سرکلر جاری کردیا، ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer