معروف اداکار نے تحریک انصاف جوائن کرلی

15 Nov, 2020 | 10:51 AM

NASIR AMIN

سٹی42 : پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی تصدیق کردی،ورسٹائل ایکٹر کا کہنا ہے  کہ  تحریک انصاف کو بطور سیاستدان جوائن نہیں کیا بلکہ  میڈیا انڈسٹری کو مزید ترقی دینے اور اس کی بحالی کے لئے جوائن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمعون عباسی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے ہم نے کچھ نئی پالیسیاں بنائیں اور انہیں حکومت کو بھیجا جنہیں حکومت نے قبول کرلیا اور ان پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔اداکار نے شوبز انڈسٹری کے لئے بنائی جانے والی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں قوائد و ضوابط کی ضرورت ہے چونکہ یہاں کوئی باضابطہ معاہدے نہیں ہوتے ۔لہذا ادائیگیوں کے بہت سارے معاملات پیدا ہوتے ہیں۔ ہم اسے قانونی مسئلہ بنائیں گے۔ اس مسئلے کو دیکھنے کےلئے ایک شعبہ بنایاجارہا ہے جو بغیر نوٹس سیٹس کا دورہ کرے گا اور اس بات کی یقینی بنائے گا کہ ہر جگہ کام پیشہ ورانہ طور پر ہورہا ہے۔ اگر کوئی پروڈیوسر کسی کو بغیر معاہدے کے ملازمت پررکھتا ہے تو اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

شمعون عباسی نے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل منعقد ہونےوالے اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس اجلاس میں ہر ایک نے اپنے تحفظات اور شکایات درج کروائیں۔ شوبز انڈسٹری میں جو سب سے عام شکایت سامنے آئی وہ پیسوں  کی ادائیگی وقت پر نہ ہونا ہے۔یاپھر اداکار نے پیسے لئے اور پھر پروڈیوسر کو درمیان میں ہی لٹکادیا ۔ لہذا ان چیزوں کو سب سے پہلے دیکھنے اور ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی ہے کہ کچھ منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں، روایت، ثقافت، سپورٹس، مذہب یا تاریخ جس منصوبے پر چاہیں فنڈز مہیا کریں۔ سینما کی بحالی کے لئے نئی اور تازہ دم کہانیوں کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں