ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز کراچی اتارلی گئی،مسافرپھٹ پڑے،ویڈیو وائرل

لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز کراچی اتارلی گئی،مسافرپھٹ پڑے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 203 نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔روانگی میں تاخیر پر مسافروں کی عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والے پی آئی اے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، طیارے کو کراچی اس لیے اتارا گیا ہے کہ یہاں سے فضائی میزبانوں کو دبئی لے جانا تھا۔پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو فضائی میزبانوں کو دبئی لے جانے کے لیے لینڈ کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز 2 گھنٹے کراچی ایئر پورٹ پر ہی رہی، پروازمیں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ٹیم کو دبئی روانہ کیا گیا۔

 
کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرائے گئے طیارے میں مسافر 2 گھنٹےتک  موجود رہے، انھیں اتر نے بھی نہیں دیا گیا، روانگی میں تاخیر پر مسافروں کی پی آئی اے عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کی روانگی کے حوالے سے بھی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2020-11-15/news-1605415424-7913.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2020-11-15/news-1605415424-7913.mp4


ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دراصل دبئی ایئر پورٹ پر ایک پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے، ایئر بس 320 کو ٹھیک کرنے کے لیے کراچی سے انجینئرز کی ٹیم روانہ کی گئی ہے، جسے کے لیے لاہور سے آنے والی پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کروانی پڑی۔پی آئی اے کے مطابق دبئی جانے والی پرواز میں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ایک ٹیم کو کراچی سے دبئی روانہ کیا گیا ہے، فضائی میزبانوں کو اس لیے بھیجا گیا کیوں کہ جو میزبان وہاں موجود ہیں ان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہو چکا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor