لیاقت بلوچ کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

15 Nov, 2019 | 04:28 PM

Sughra Afzal

(وقار گھمن) نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،د ونوں رہنماؤں کی ہفتہ کے روز ملاقات بھی متوقع ہے۔

لیاقت بلوچ نےمیاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی صحت بارے لیاقت بلوچ کو بتایا کہ نواز شریف  کی طبیعت بدستور خراب ہے، ڈاکٹرز نے طبیعت کے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے،عدلیہ نے بھی بیماری کی وجہ سے ریلیف دیا تو مریض کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی جانی چاہیے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت حماقت ختم کرے۔

مزیدخبریں