بلدیاتی الیکشن، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اہم ہدایت کردی

15 Nov, 2019 | 04:12 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان  نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تمام تر توجہ لوکل باڈیز کے الیکشن کے انعقاد پر مرکوز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی جانب سےہدایت  ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب بھی نئی مقامی حکومتوں کے نظام لانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، تحریک انصاف نے انتخابی گروپ بنا کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتوں کے لئے پی ٹی آئی نے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی تیاریوں کا ٹاسک اہم رہنماؤں کو دیا جائے گا، وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی بھی جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔

مزیدخبریں