(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی مذبح خانوں میں بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرنے کا مکروہ کاروبار بے نقاب کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر نگرانی علی الصبح میٹ سیفٹی ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی مذبح خانے سیل جبکہ 3500 کلو ناقص گوشت برآمد کر لیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق مضر صحت گوشت کو تصدیق شدہ ظاہر کرنے والی جعلی مہریں بھی برآمد کر لی گئیں، برآمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو تلف کرنے کے لیے پیمکو بھٹی بھیج دیا گیا۔