(درنایاب) ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کی ہدایات پر جوہر ٹاﺅن میں 13 کنال پر گندگی کے ڈھیر کو پارک میں تبدیل کر دیا گیا۔
ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کا کہنا ہے کہ بی 2 جوہر ٹاﺅن پارک میں دوسرے پارکوں کی طرح جم بھی بنایا گیا ہے،محمد مظفر خان کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر تیار ہونیوالے پارک میں پینے کا صاف پانی ،300 آم کے درخت، پھولوں کے پودے ، بچوں کیلئے جھولے اور لائٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد کے مطابق شہر کے دوسرے بڑے پارکوں کی طرح ہنگامی بنیادوں پر بی 2 جوہر ٹاﺅن پارک کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا اور مزید بہتری کیلئے کام جاری رہے گا۔